2 نومبر، 2015، 5:46 PM

یمن کے جزیرے سکوترا سے سمندری طوفان ٹکرا گیا

یمن کے جزیرے سکوترا سے سمندری طوفان ٹکرا گیا

سمندری طوفان چپالہ یمن کے جزیرے سکوترا سے ٹکرا گیا۔ مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان چپالہ یمن کے جزیرے سکوترا سے ٹکرا گیا۔ مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔ جزیرہ سکوترا یمن کے ساحل سے تین سو اڑسٹھ کلومیٹر دور بحر ہند میں ہے۔ طوفان سے جزیرے کے ساحل پر لوگوں نے غاروں اور اسکولوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ پیش گوئی کی گئی ہے کہ سمندری طوفان منگل کی دوپہر تک یمن سے ٹکرا سکتا ہے۔ یمن کے محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ بارہ گھنٹے میں طوفان کی شدت کم ہو کر ایک درجے تک آسکتی ہے۔

News ID 1859295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha